بنگلورو: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے اتوار کو کرناٹک کے اپنے ہم منصب بسواراج بومائی سے ملاقات کے دوران سلور لائن ریلوے کے معاملے پر ان سے بات چیت کی۔ یہ میٹنگ بومائی کی سرکاری رہائش گاہ 'کرشنا' میں ہوئی۔ بومائی نے ٹویٹر پر کہا کہ ان کی پنارائی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی اور بین ریاستی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔Pinarayi meets Bommai
انہوں نے ٹویٹ کیاکہ 'کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجے کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ بین ریاستی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔'
یہ میٹنگ کیرالہ کے کوولم میں جنوبی زونل کونسل کی میٹنگ کے بعد ہوئی جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شرکت کی تھی۔ میٹنگ میں پنارائی نے اپنی نیم ہائی اسپیڈ ریل کو کرناٹک میں منگلورو تک بڑھانے کا مشورہ دیا۔