اردو

urdu

ETV Bharat / state

Van carrying tomatoes Hijacked بنگلورو میں ٹماٹروں سے لدا پک اپ ٹرک بدمعاش لے اڑے، ایف آئی آر درج - Tomato crisis hits India

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں جس کی وجہ سے ٹماٹر کی چوری اور لوٹ کے واقعات بھی منظر عام پر آنے لگے ہیں۔ کرناٹک کے بنگلورو میں دو دن پہلے تین ملزمان نے ٹماٹروں سے لدے ایک پک اپ ٹرک کو اغوا کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ کسان کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Van carrying tomatoes Hijacked
Van carrying tomatoes Hijacked

By

Published : Jul 10, 2023, 10:44 PM IST

بنگلورو: پچھلے کچھ دنوں میں پورے ملک میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ ملک کی کئی ریاستوں میں ٹماٹر کی قیمت 130 سے ​​150 روپے فی کلو کے درمیان ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر کی چوری اور لوٹ کے واقعات بھی منظر عام پر آنے لگے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ کرناٹک کے بنگلورو میں سامنے آیا ہے جہاں تین افراد نے ٹماٹروں سے لدے ایک پک اپ ٹرک کو زبردستی اپنے قبضہ میں لے لیا۔ پولیس سے موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق ملزم نے ڈرائیور پر جھوٹا الزام لگایا کہ اس نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور اس کے بعد ٹماٹروں سے بھری گاڑی کو جبراً لے فرار ہو گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ دو دن پہلے پیش آیا تھا، جس کے بعد بنگلورو کے آر ایم سی یارڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دو دن قبل چتردرگا کے ہیریور کے ایک کسان نے 250 کلو گرام سے زیادہ ٹماٹر پک اپ ٹرک پر لاد کر کولار لے جا رہا تھا۔ آر ایم سی کے قریب کار میں سوار تینوں ملزمان نے یہ کہہ کر گاڑی روک لی کہ پک اپ ٹرک نے ان کی کار کو ٹکر ماری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بعد میں ملزمان نے ڈرائیور کو مارا پیٹا اور ہنگامہ کیا۔ متاثرہ ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے گاڑی میں سوار کسان پر بھی حملہ کیا۔ ملزمان نے مبینہ نقصان کی تلافی کے لیے موبائل فون سے رقم منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد گاڑی میں ٹماٹر دیکھ کر ان لوگوں نے زبردستی گاڑی لے جانے کا منصوبہ بنا لیا۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے ڈرائیور اور کسان کو بنگلورو کے چکاجالا کے قریب چھوڑ دیا اور ٹماٹروں سے بھری گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: Bouncers to Protect Tomatoes وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

فی الحال اس واقعہ کے تعلق سے آر ایم سی یارڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ہاسن ضلع کے ایک فارم سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے ٹماٹر چوری ہوئے تھے۔ بیلور تعلقہ کے گونی سومن ہلی میں ٹماٹر چوری ہو گئے۔ کسان نے بتایا تھا کہ اس کے 2 ایکڑ فارم میں اگائی گئی سبزیاں راتوں رات گاڑی والے چور چوری کر لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details