پروفیسر احمد عباس نے اپنی چار برس کی تحقیق میں 248 غیر مسلم شعراءکرام کے کلام کا تجزیہ کیا ہے۔
اردو زبان کے غیر مسلم مرثیہ نگار - پروفیسر احمد عباس
بھارت کے جنوبی شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر احمد عباس نے غیر مسلم مرثیہ نگار پر ایک تحقیقی مقالہ لکھا ہے۔
a
ان میں 17 ایسے شعراء ہیں جو امریکہ، کینیڈا و پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے ملک کے مختلف حصوں کا سفر کیا۔
اپنے 400 صفحات والے مقالے میں انہوں نے 15ویں سے 20 ویں صدی تک کے متعدد شعرا کا بھی ذکر کیا ہے۔
اس تحقیقی مقالے پر انہیں ریاست کرناٹک کے سابق گورنر بھاردواج کے ہاتھوں اعزاز بھی پیش کیا جا چکا ہے۔