اس موقع پر پاپیولر فرنٹ بلڈ ڈونرز فورم کو شروع کرنے کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے پی ایف آئی کرناٹک کے صدر یاسر حسن نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں تقریباً 14 ملین یونٹس بلڈ کی ضرورت ہے جب کہ صرف 11 ملین یونٹس ہی مہیا ہوپارہا ہے لہذا خون کی قلت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں موت کا شکار ہو رہے ہیں۔
بنگلور: پاپیولر فرنٹ بلڈ ڈونرز فورم کا افتتاح - انسانی خدمات
بنگلور میں آج پی ایف آئی کرناٹک کی جانب سے تنظیم کے ریاستی ہیڈ کوارٹرز میں 'پاپیولر فرنٹ بلڈ ڈونرز فورم' کے لوگو کا اجراء عمل میں آیا۔
بنگلور: پاپیولر فرنٹ بلڈ ڈونرز فورم کا افتتاح
انہوں نے بتایا کہ ایسی صورتحال میں انسانی خدمات کے لیے پاپیولر فرنٹ ڈونرز کا قیام کیا گیا ہے۔
یاسر حسن نے مزید بتایا کہ آئندہ ایک سال میں پاپیولر فرنٹ کی جانب سے ریاست بھر میں اس طرح کے ایک ہزار بلڈ ڈونرز فورمز کا قیام کیا جائے گا۔ تاکہ سماج کے سبھی ضرورتمند لوگوں کو بلا تفریق و مذہب خون کا عطیہ کرکے ان کی جانیں بچائی جاسکے۔