یہ احتجاج شہر میں واقعہ مشہور درگا ہ حضرت خواجہ بندہ نواز تک جانے والی سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں ہوا جو بہت خستہ ہو چکی ہے۔
خستہ حال سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاج مقامی افراد نے سجادہ نشین ڈاکڑ سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی کی قیادت میں کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر جلد کی جائے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مسلم تنظیموں اور مسلم رہنماؤں کی جانب سے دکانیں بند کر کے میونسپل کارپورشن کی کمشنر فوزیہ ترنم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر درگاہ خواجہ بندہ نواز کے شجادہ نشین ڈاکٹر گیسو درازخسروحسینی نے کہا کہ گلبرگہ شہر میں حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ شریف کا عرس شریف 19 جولائی کو شروع ہو رہا ہے۔ یہاں پر ملک بھر سے عرس شریف کے موقع پر زائرین آتے ہیں۔ درگاہ تک جانے والی سڑک خستہ حال ہے۔
کارپوشن کی کمشنرفوزیہ ترنم اور ایم ایل اے کنیز فاطمہ نے فون کے ذریعے بات کر تے ہوئے بتایا کہ دو تین روز میں یہاں کے راستے کی تعمیر و مرمت کر دی جائے گی۔
اس موقع پر ڈاکڑ مصطفیٰ حسینی، علی بابا، جے ڈی ایس کے رہنما ناصر حسینی، جاوید این آر اے ، سابقہ کوڑا چیئرمین اصغر چولبول، مظہر حسین ایڈوکیٹ اور دیگر افراد شامل تھے ۔