گلبرگہ:گلبرگہ شہر میں معصوم بچوں پر آوارہ کتوں کے حملے آئے دن بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ جس کو لیکر وہاں کے عوام میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ اس موقع پر سماجی کارگزار ہارون خطیب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مصبا نگر میں 6 سال معصوم بچی کو مدرسہ سے گھر آتے وقت آوارہ کتوں کے ایک جھونڈ نے حملہ کر دیا، جس سے بچی پوری طرح زخمی ہوگئی ہے۔ جہاں بچی کو اعلاج کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کے ذمہ دار خود سٹی کارپوریشن کے افسران ہیں۔ کیونکہ سٹی کارپوریشن شہر میں کتوں کو قابو کرنے میں نا کام رہی ہے۔
غور طلب ہو کہ اس معاملے کو لیکر شہر کے مقامی لوگ اور شوشل ورکرسں نے کہا کہ ہم کتوں کے حملوں کے خلاف اپنی آواز بلند کر کے تھک چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان لوگوں نے اس معاملے کو لیکر جم کر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود بھی سٹی کارپوریشن کے افسران حرکت میں آتے ہیں یا نہیں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔