بنگلور: مہاراشٹر کے سیاسی بحران سے متعلق سابق مرکزی وزیر و جنتا دل سیکولر کرناٹک کے صدر سی ایم ابراہیم نے کہا کہ بی جے پی حصول اقتدارکے لیے لوٹس آپریشن پر عمل پیرا ہے۔ اس نے روپیہ و سیاسی طاقت کا غلط استعمال کر کے مہاراشٹر میں حکومت گرایا ہے اور عنقریب عوام اسے سبق سکھائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ریاست مہاراشٹر میں سیاسی بحران چل رہا تھا، جس کے نتیجے میں بی جے پی نے باغی اراکین اسمبلی کا ساتھ دے کر ادھو ٹھاکرے کی حکومت گرا دی اور باغی اراکین کے ساتھ مل کر نئی حکومت بھی تشکیل دی۔