اردو

urdu

By

Published : Oct 3, 2020, 8:56 PM IST

ETV Bharat / state

'کسان مخالف قوانین برٹش کی ایسٹ انڈیا کمپنی جیسے'

حال ہی میں کرناٹک کی یدی یورپا کی اقتدار والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے کسان بلز پاس کئے ہیں جنہیں کسان مخالف قوانین بتایا جارہا ہے اور اس کی مخالف میں گزشتہ دنوں میں کسانوں کی تنظیموں نے کرناٹک بند کر کے پر زور احتجاج بھی کیا تھا۔

people should stand up and fight against anti farmer policies says adv majeed khan
'کسان مخالف قوانین برٹش کی ایسٹ انڈیا کمپنی جیسے ہیں'

کسان قوانین کے متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے معروف سیاسی تجزیہ کار ایڈووکیٹ مجید خان نے بتایا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان قوانین میں اول لینڈ ریفارمز ایکٹ اور اے پی ایم سی ایکٹ کسانوں کے لئے نہایت ہی زیادہ نقصاندہ ہیں۔

'کسان مخالف قوانین برٹش کی ایسٹ انڈیا کمپنی جیسے ہیں'

مجید خان نے بتایا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کے سیکشن 79 میں کی گئی ایک اہم ترمیم سے یہ ہوگا کہ کسانوں کی زمین کو کارپوریٹ خرید سکتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں کیپٹلزم کو تقویت ملے گی اور کسان غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے اے پی ایم قانون کے متعلق بتایا کہ کس طرح حکومت نے اس میں ترمیمات کر کے کسانوں کی فصلوں کی قیمتوں طے کرنے میں مالدار و کارپوریٹ کو اجازت دے دی ہے۔ ان ترمیمات سے کسان کو حکومت سے ملنے والی سہولت( کم سے کم امدادی قیمت) ختم ہوجاتی ہے اور کسانوں کے اناج و کھیتی کی پیداوار کو خرید نے کی کھلی اجازت ہوگی کہ جہاں پرائیویٹ مالز وغیرہ والے قیمت طے کر پائینگے جس سے کسانوں کا بڑا نقصان ہوگا۔

اس سلسلے میں ایڈووکیٹ مجید خان نے بتایا کہ یہ قوانین نہ صرف کسان مخالف ہیں بلکہ اس کے مضر اثرات ملک کے ہر شہری پر پڑیں گے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ لوگ ہر طبقے سے اٹھ کھڑے ہوں اور بی جے پی کے مذکورہ قوانین کی سختی سے خلاف ورزی کریں کہ حکومت ایسے قوانین سے باز رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details