اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: چین کے خلاف احتجاج - کرناٹک نیوز

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف آج ضلع یادگیر میں سبھاش چوک پر چین کے خلاف احتجاج کیا گیا، یہ احتجاج شہر کی کئی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔

چین کے خلاف احتجاج
چین کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 20, 2020, 7:11 PM IST

احتجاج میں ویر بھارتی فاؤنڈیشن، کرناٹک کسان سنگھ، کولی سماج یادگیر و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر ویر بھارتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین وجے نے کہا کہ ملک کی سرحدوں پر فوجی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

عوام کی بھی اب یہ ذمہ داری ہے کہ وہ چینی سامان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے، دیسی کمپنیوں میں تیارکردہ چیزوں کو روزمرہ کی زندگی کے استعمال میں لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے موبائل اور مختلف موبائل فون میں مختلف چینی ایپ کو فوری اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کردیں۔

اس موقع پر چینی ایپ اور چائنیز سامان کے بینرس کو نذر آتش کیا گیا۔ ملک کے 20 ہلاک ہوئے فوجیوں کی تصاویر پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے، انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر کئی تنظیموں کے ذمہ داران اور اراکین موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details