بنگلور: کرناٹک کے بیدر میں کانگریس کے سینیئر لیڈر عبد المنان سیٹھ نے کہا کہ بیدر کی عوام بھی ملک کی طرح سماجی و سیاسی اعتبار سے ایک بڑی تبدیلی چاہتی ہے۔ اس نعرے کے ساتھ کانگریس کے سینیئر لیڈر عبد المنان سیٹھ نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی اور کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی دفتر میں ٹکٹ کے لئے اپلیکیشن جمع کیا۔
Karnataka Election بیدر حلقے کی عوام تبدیلی چاہتی ہے، عبدالمنان سیٹھ
کانگریس رہنما عبد المنان سیٹھ نے کہاکہ 'بیدر نارتھ حلقہ ترقیاتی کاموں سے محروم ہے۔ یہ علاقہ تعلیمی، سماجی، سیاسی سمیت ہر اعتبار سے پسماندہ ہے۔ لہٰذا بیدر کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ اس لئے ان کی خواہش کے بنا پر میں نے 2023 کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔' Congress Leader Abdul Manan Seth on Karnataka Election
اس موقع پر عبد المنان سیٹھ نے کہا کہ بیدر نارتھ حلقہ 'اینٹی انکمبینسی' میں مبتلا ہے، اقلیتی قیادت کے باوجود ترقیاتی کاموں سے محروم ہے۔ یہ علاقہ تعلیمی، سماجی، سیاسی سمیت ہر اعتبار سے پسماندہ ہے۔ لہٰذا بیدر کی عوام کی خواہش کے بنا پر انہوں نے 2023 کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں اگلے سال اپریل کے مہینے میں انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ اسی ضمن میں کرناٹک کانگریس بھی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے ایپلیکیشنز ایکسیپٹ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bidar MLA Hospital Visit رکن اسمبلی نے ہاسپٹل مینجمنٹ کی تعریف کی