اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: مسلم علاقوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان

گلبرگہ کے مسلم اکثریتی علاقوں کی خستہ حالی کو لے کر عوام کافی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔

گلبرگہ: مسلم علاقوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان
گلبرگہ: مسلم علاقوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان

By

Published : Sep 15, 2020, 12:29 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے مسلم اکثریتی علاقوں کی خستہ حالی کو لے کر عوام کافی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہاں کی درگاہ روڈ، کے بی این یونیورسٹی، نور باغ، مومن پورہ، مسبا نگر، کئ ایسے علاقے ہیں۔ جن کی وقت پر صفائی کا کام نہیں کیا جاتا ہے اور یہاں سڑکوں کی ایسی حالت ہے۔ ان سڑکوں سے عوام کو گزرنے کے لئے بڑی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

گلبرگہ: مسلم علاقوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت کی جانب سے یہاں کے مسلم علاقوں کا جائزہ لیا گیا تو یہاں کے عوام نے بتایا کہ کارپوریشن اور یہاں کے رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کی لاپر واہی کی وجہ سے مسلم علاقوں کی ترقی پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ یہاں کے راستوں پر جگہ جگہ کچرے کا ڈھیر رہتا ہے۔

یہاں نالے کا پانی سڑکوں پر پھیل جاتا ہے اور ایسی صورتحال پر عوام کو گزرنا پڑھتا ہے۔ سڑکوں میں جگہ جگہ گھڈے دیکھے جارہے ہیں اور کئی جگہوں پر تو ڈسٹبن تک نہیں رکھا گیا ہے۔

وہیں کچھ جگہوں پر ڈسٹبن سے کچر نہیں اٹھا یا جاتا ہے۔ یہاں کے درگاہ روڈ کا کام شروع ہو کر کئی مہنے گزر گئے ہیں لیکن ابھی یہاں کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: مادری زبان پالیسی کو لے کر 'کرناٹک رکشنا ویدیکے' تنظیم کا احتجاج

وہیں یہ سڑک مہینوں سے بند پڑا ہے لیکن اس پر توجہ دینے والا کو ئی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے عوام نے ناراضگی ظاہر کر تے ہوئے جلد سے جلد مسلم علاقوں کی ترقی کے لئے توجہ دینے اور مسلم علاقوں میں شروع کئے گئے سڑوکوں کی تعمیر ی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details