ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ماسک پہنے بغیر گھومنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا، اس کے علاوہ مفت میں ماسک تقسیم کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وی وی جیو تسنا سٹی کارپوریشن کمشنر سنیل سدھاکر لوکھنڈے، اے سی پی اندو کمار اور پولیس عملہ نے شہر کے جگت سرکل تماپوری چوک پر ماسک پہنے بغیر گھومنے والے افراد، موٹر سائیکل سواروں اور کار میں گھومنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔