لنگنا بلدیہ کے سابق چیئرمین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'شاہ پور ہمیشہ سے ہی امن کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں عید کا تہوار سب لوگ مل کر مناتے ہیں۔'
شاہ پور میں امن کمیٹی کا اجلاس - سرکل انسپکٹر
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے محکمہ پولیس کی جانب سے شاہ پور پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت محکمہ کے سرکل انسپکٹر ہنماریڈی نے کی۔
ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر سید اسحاق خالد نے کہا کہ 'عید کے معنی خوشی کے ہیں اور یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں سب کو ساتھ لے کر چلیں۔'
امن کمیٹی کے اجلاس میں آئے سید مصطفی دربان نے کہا کہ 'شاہ پور کے لوگوں کے مزاج میں ہی اتحاد ہے، یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ بھائی چارے کو اہمیت دی ہے۔'
سرکل انسپکٹر ہنما ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'امن اجلاس میں شریک تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب امن و امان کی فضا برقرار رکھیں۔'
اس موقع پر دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا. شہر کے علماء، سیاسی قائدین، اراکین بلدیہ کے علاوہ دیگر غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران موجود تھے۔