اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت میں امن و خوشحالی، گاندھی جی کا خواب - کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی

کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ذاکر احمد سوداگر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں مختلف قسم کے فلاحی پروگرامس منعقد کئے گئے لیکن گاندھی جی کو حقیقی معنوں میں خراج عقیدت اس وقت ہوگا جب ملک بھر میں امن اور سکون ہوگا۔

Peace and prosperity in India, Gandhiji's dream
بھارت میں امن و خوشحالی، گاندھی جی کا خواب

By

Published : Oct 3, 2020, 10:52 PM IST

ذاکر احمد سوداگر نے اترپردیش اور تیلنگانہ میں پیش آئے جنسی زیادتیوں کے معاملات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے سارے ملک میں امن اور شانتی کے ماحول پر زور دیا۔

بھارت میں امن و خوشحالی، گاندھی جی کا خواب

انہوں نے مرکزی حکومت سے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کےلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی وقت ترقی ممکن ہے جب ملک میں امن و امان قائم رہے گا۔

کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کرے اور ریاست میں امن قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مختلف مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں اور ہر شہری کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاندھی جی کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے ہوئے ہمیں گاندھی جینتی منانا چاہئے تاکہ ملک میں امن اور خوشحالی قائم رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details