بنگلور: ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلورو ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے شرٹ اتارنے کو کہا گیا تھا جس کے بعد وہ کافی شرمندگی محسوس کررہی تھیں۔ خود کو ایک طالب علم اور پرفارمنگ میوزیشین بتانے والی کرشنا گڑوی نے منگل کی شام ٹویٹ کیا کہ بنگلور ائیرپورٹ پر سکیورٹی چیکنگ کے دوران ان سے اپنی شرٹ اتارنے کو کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پوسٹ پر صرف کیمیسول پہن کر کھڑے ہونا واقعی ذلت آمیز تھا۔ ایک خاتون کے طور پر، آپ کبھی بھی اس قسم کی توجہ نہیں چاہیں گی۔
ٹویٹ میں ایئر لائن، مقام یا سفر کی تاریخ کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے کہا کہ وہ تفصیلات کے لئے سی سی ٹی وی چیک کریں گے ۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے پوچھا کہ انہوں نے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اور ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت کیوں درج نہیں کرائی۔ ائیرپورٹ کے آپریٹر، بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے 'تکلیف' کے لیے افسوس کا اظہار کیا۔ ہم نے اسے اپنی آپریشنز ٹیم کو اجاگر کیا ہے اور اسے سی آئی ایس ایف کے زیر انتظام سیکیورٹی ٹیم تک بھی پہنچایا ہے جو کہ ایک سرکاری ادارہ ہے۔ انہوں نے اسے براہ راست پیغام کے ذریعے اپنے رابطے کی تفصیلات بھیجنے کو بھی کہا ہےBengaluru Airport