بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں 'صدائے اتحاد' نامی تنظیم کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ مسلم سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینا اور مسلم ملی تنظیموں کی جانب سے انہیں حمایت کرنا مسلمانوں کے لیے نقصاندہ ثابت ہورہا ہے۔ Muslim Political Parties Targeted by Sada e Ittehad انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی، ایم آئی ایم، ڈبلیو پی آئی اور مسلم لیگ جیسی سیاسی جماعتیں اپنے مخصوص نظریہ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیتی ہیں،جس سے مسلمانوں کو صرف نقصانات کے علاوہ کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ہے۔
Sada e Ittehad:صدائے اتحاد کو مسلم تنظیموں کی سیاسی سرگرمیوں پر اعتراض کیوں؟ - صدائے اتحاد کے ذمہ دارن کا مسلم سیاسی جماعتوں پر نشانہ
صدائے اتحاد نامی تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ایس ڈی پی آئی، ایم آئی ایم، ڈبلیو پی آئی اور مسلم لیگ جیسی سیاسی جماعتیں اپنے مخصوص نظریہ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیتی ہیں، جس سے مسلمانوں کو صرف نقصانات کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔ Muslim Political Parties Targeted by Sada e Ittehad
صدائے اتحاد
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ تنظیم کی جانب سے صرف مسلم سیاسی جماعتوں پر ہی تنقید کی گئی جبکہ کانگریس پارٹی اور جے ڈی ایس کے ذکر سے گریز کیا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 'صدائے اتحاد' جیسی تنظیمیں مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کرکے انہیں سیاسی اعتبار سے مستحکم کرنے کے بجائے مسلم سیاسی جماعتوں کی نہ صرف حوصلہ شکنی بلکہ انہیں بدنام کرہی ہے۔
مزید پڑھیں:صدائے اتحاد کی جانب سے کل جماعتی اجلاس