اردو

urdu

ETV Bharat / state

Iftar Party in Gulbarga: گلبرگہ میں منعقد افطار پارٹی میں متعدد رہنماؤں کی شرکت - بی جے پی رہنما عبد الرب کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

بی جے پی کے رہنما چندوپاٹل نے کہا کہ گلبرگہ شہر قومی یکجہتی کا شہر رہا ہے، کورونا وائرس کے سبب گزشتہ دو سالوں سے مسلمانوں نے ماہ رمضان اپنے ہی گھروں میں منایا ہے اوراسی لئے افطار پارٹی کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس افطار پارٹی کے ذریعہ تمام مذاہب کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کو شش کی گئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ Iftar Party Organized by BJP Leader Abdul Rab

افطار پارٹی
افطار پارٹی

By

Published : Apr 17, 2022, 1:11 PM IST

ریاست کر ناٹک کے شہر گلبرگہ میں بی جے پی کے اقلیتی صدر محمد عبدالرب کی جانب سے صبا فنکشن ہال میں روزہ داروں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دیگر مذاہب کے سیاسی رہنماؤں و سماجی کارکنان شامل ہوئے اور ملک کی سالمیت اور اتحاد پر زور دیا۔ Iftar Party in Gulbarga۔ بی جے پی کے رہنما چندو پاٹل نے کہا کہ گلبرگہ شہر قومی ایکجہتی کا شہر ہے۔ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ دو سالوں سے مسلمانوں ماہ رمضان اپنے ہی گھروں میں ہی منایا ہے اور اسی لئے افطار پارٹی کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس افطار پارٹی کے ذریعہ تمام مذاہب کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کوشش کی گئی ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔Iftar Party Organized by BJP Leader Abdul Rab

افطار پارٹی

اس موقع پر جنتادل پارٹی کے رہنما کرشنا ریڈی نے کہا آج ملک میں نفرت اور ذات پات کی سیا ست کی جارہی ہے ۔تاہم بی جے پی کے ایک رہنما کی جانب سے افطار پارٹی میں دیگر مذاہب کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ،جو کہ قومی یکجہتی کی مثال ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسی طرح بی جے پی کے تمام رہنماؤں کو مسلمانوں کے تقاریب میں شرکت کرکے بھائی چارگی کاپیغام دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگ ذات پات کی سیاست کر کے ملک میں بد امنی پھلانے کی کوشش کر رہے ہیں،ا س سے کسی کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا،یہ ملک تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ہے،اور لوگ یہاں مل جل کر رہتے ہیں، ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

آج ملک میں ذات پات کی سیاست کر کے دونوں فرقوں میں فسادات پیدا کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اس طرح کی حرکت سے کبھی کسی کا بھلاح نہیں ہوگا۔اس ملک تمام مذہبوں کا ملک ہے ۔یہاں پر ہر مذہب کے عوام رہتے ہیں۔ تمام مذاہب کی قدر اور عزت کر نے کی ضروت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details