اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمنٹ سکیورٹی کوتاہی: میسور میں ملزم منورنجن کا روم سیل کردیا گیا

Accused Manoranjan's room sealed in Mysuru in Parliament Security Breach case ریاست کرناٹک کے شہر میسور میں پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے افراد میں سے ایک شخص منورنجن ڈی، کے کمرے کو سیل کر دیا گیا۔

Parliament Security Breach
Parliament Security Breach

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 9:39 AM IST

میسورو: پارلیمنٹ سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جمعہ کو میسور کا دورہ کرنے والے پولیس حکام نے منورنجن ڈی، کے کمرے کو سیل کر دیا ہے، منورنجن بدھ کے روز پارلیمنٹ کی وزیٹرز گیلری سے ایوان زیریں کے چیمبر میں کودنے والے دو افراد میں سے ایک تھا۔ انجینئرنگ گریجویٹ منورنجن کو حال ہی میں دہلی پولیس نے پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ اور ریاستی انٹیلی جنس محکمہ کے افسران نے مقامی پولیس کے ساتھ میسور میں منورنجن کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اہلکاروں نے منورنجن کے کمرے کی تلاشی لی اور بعد میں اسے سیل کردیا گیا۔ اہلکاروں نے اس کے والدین کو یہ بھی ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کے کہنے تک وہ تالہ نہ کھولیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ تحقیقات کے لیے آئیں گے۔ عہدیدار منورنجن کے بینک اسٹیٹمنٹس کی بھی جانچ کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران منورنجن کے والدین نے انہیں بتایا کہ ساگر شرما، جس نے سب سے پہلے وزیٹرس گیلری سے لوک سبھا کے چیمبر میں چھلانگ لگائی تھی، میسور میں ان کے گھر گئے تھے۔ تفتیشی افسران ان جگہوں کی بھی تلاش کر رہے ہیں جہاں یہ دونوں میسور میں گئے تھے۔ منورنجن کے والد دیوراج گوڑا نے اپنے بیٹے کے اچھے برتاؤ اور طرز عمل کی تصدیق کی۔ منورنجن کے والدین نے کہا کہ اس نے کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور اس کو کتابیں پڑھنے کا بہت شوق تھا۔

مزید پڑھیں:پارلیمنٹ کی سیکورٹی لیپس کیس کے ماسٹر مائنڈ للت جھا کو سات دن کے پولیس ریمانڈ پربھیجا گیا

مزید پڑھیں:پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے ملزم کے والد کا بیان، واقعہ کی مزمت کرتا ہوں لیکن میرا بیٹا اچھا لڑکا ہے

مزدیوراج گوڑا نے یہ بھی کہا کہ منورنجن ایک بے روزگار انجینئرنگ گریجویٹ ہیں۔ اس کے بعد حکام اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ منورنجن کو دہلی اور دیگر مقامات پر بار بار جانے کے لیے پیسے کہاں سے ملے۔ کوننور پولیس نے دیوراج گوڑا کے آبائی شہر اراکالگڈ کے ملا پور گاؤں کا بھی دورہ کیا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ دیوراج گوڑا گاؤں میں چار ایکڑ پر مشتمل فارم ہاؤس کے مالک ہیں۔ اس نے اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلانے کے لیے تقریباً 25 سال قبل گاؤں چھوڑ دیا تھا۔ پڑوسیوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے منورنجن کو کبھی نہیں دیکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details