اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس بنی خواتین کاروباریوں کے لیے رحمت - بنگلور میں کورونا وائرس

عالمی وبا کورونا وائرس کے اس دور میں جہاں پوری دنیا کی اقتصادی صورتحال متاثر ہوئی ہے وہیں کچھ نئی کاروباری خاتون کے لیے یہ دور کسی رحمت سے کم نہیں۔

کورونا وائرس، خواتین کاروباریوںکے لیے رحمت
کورونا وائرس، خواتین کاروباریوںکے لیے رحمت

By

Published : Oct 6, 2020, 11:37 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کورونا وائرس کی دہشت نے سارے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور زندگی کے تقریباً سبھی شعبے اس سے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس وبا سے چھوٹے بڑے تمام کاروباری اور صنعت کار بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں جس سے روزگار پر بھی برا اثر ہوا ہے اور ملک بھر کی معیشت تہس نہس ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس، خواتین کاروباریوںکے لیے رحمت

وہیں دوسری جانب مہلک وبا و لاک ڈاؤن کے دوران شہر بنگلور کی چار خواتین کے لیے کووڈ-19 سے پیدا ہوئے حالات رحمت ثابت ہوئے ہیں۔

ان حالات میں انٹرنیٹ کے ذریعے ان خواتین کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے کاموں میں زیادہ حرکت رہی جس کہ وجہ سے ان کے کاروبار نے کئی گنا ترقی کی۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایجنسی کی ذمہ دار حیاء کہتی ہیں کہ خواتین کو چاہیے کہ اس کانسیپٹ کو اپنائیں اور وقت و ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف اپنے گھر کو آمدنی سے تعاون کریں بلکہ دیگر خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کریں، تا کہ وہ عورتیں اپنے اوقات کا زیادہ بہتر استعمال کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details