اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: گرام پنچایت ملازمین کا احتجاج - گلبرگہ میں 207 گرام پنچایت ملازمین

گلبرگہ کے گرام پنچایت ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے ان کا احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

گلبرگہ: گرام پنچایت ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
گلبرگہ: گرام پنچایت ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Sep 19, 2020, 7:19 AM IST

ریاست کرناٹک کےشہر گلبرگہ میں گرام پنچایت میں خدمات انجام دینے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

گلبرگہ کے جگت سرکل گرام پنچایت ملازمین کی تنظیم کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

اس دوران گرام پنچایت ملازمین تنظیم کے ضلع خزانچی شوانند نے کہا کہ گلبرگہ میں کے کل 207 گرام پنچایت ملازمین اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔

ابھی تک انھیں گذشتہ پندرہ مہینوں سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔

گلبرگہ: گرام پنچایت ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

اور ان کی ترقی کے لئے گرام پنچایت آفیسر کے جانب سے کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر پنڈت پوٹراج کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے کئی برسوں سے ان کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔

مظاہرین نے اس لئے ریاستی پنچایت وزیر ایشور پا سے کو ایک میمورنڈم روانہ کیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details