واضح رہے کہ سدھارتھ سوموار کی شام گھر سے نکلے تھے اور 29 جولائی کو منگلور آرہے تھے۔ اس دن سے ہی ان کی کوئی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔ سدھارتھ کا موبائل فون بھی سویچ آف آرہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگلور میں نیترواتی ندی کے پاس سے لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
منگلور کے پولیس کمیشنر سندیپ پاٹل نے کہا کہ وی جی سدھارتھ بنگلور سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ وہ سکلیش پور جارہے ہیں۔ لیکن راستے میں ڈرائیور سے منگلور جانے کے لیے کہا۔ نیترواتی ندی کے پاس پہنچ کر سدھارتھ گاڑی سے اترے اور اپنے ڈرائیور کو جانے کے لیے کہا۔