اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election 2023 اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر ووٹ ڈالنے کی بات کہہ دیں تو ہنگامہ ہو جائے گا، مودی بیان پر اویسی کا ردعمل

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے بی جے پی اور کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی کرناٹک کے لوگوں سے ووٹ ڈالتے وقت جے بجرنگ بلی کہنے کو کہتے ہیں اور کانگریس نومان مندر تعمیر کرانے کا وعدہ کرتی۔ یہ کیسی جمہوریت ہے؟Owaisi slams Modi and DK Shivakumar

By

Published : May 5, 2023, 9:07 AM IST

اویسی نے مودی اور ڈی کے شیوکمار پر شدید نکتہ چینی کی
اویسی نے مودی اور ڈی کے شیوکمار پر شدید نکتہ چینی کی

کولار:ریاست کرناٹک کے ضلع کولار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر میں عوام نے کہوں کہ آپ اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر ووٹنگ مشین کی بٹن دائیں تو میڈیا والے شور مچانا شروع کر دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے کرناٹک کے لوگوں سے ووٹ ڈالتے وقت جے بجرنگ بلی کہنے کو کہا جبکہ کانگریس کے ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ اگر کانگریس دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ کرناٹک میں مزید ہنومان مندر بنائیں گے۔ یہ کیسا سیکولرازم ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر میں یہاں کھڑا ہو کر 10 مئی کو ووٹ ڈالتے وقت آپ سے اللہ اکبر کہنے کو کہوں تو میڈیا میرے خلاف ہوجائے گی۔

دراصل اترا کنڑ ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس اور اس کے رہنما ان سے نفرت کرتے ہیں اور گالی دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے ان کے بدعنوان نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ اس الیکشن میں کانگریس اپنے رہنما کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے جو ریٹائر ہو رہا ہے… دوسرا طریقہ جس سے وہ ووٹ مانگ رہے ہیں وہ ہے مودی کو گالی دے کر…. انہوں نے کہا کہ کیا کرناٹک میں کوئی اس زیادتی کے کلچر کو قبول کرے گا؟ اس بار آپ کیا کریں گے؟ کیا آپ انہیں سزا دیں گے؟ کیا آپ بدسلوکی کرنے والوں کو سزا دیں گے؟ جب آپ پولنگ بوتھ میں بٹن دبائیں تو انہیں ’جے بجرنگ بلی‘ کہہ کر سزا دیں۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی تمام ریلیوں میں حاضرین پر زور دیا کہ وہ ان کے ساتھ بھارت ماتا کی جئے اور وندے ماترم کے نعروں کے علاوہ ان کے ساتھ بجرنج بلی کی جئے کے نعرے بلند کریں۔

مزید پڑھیں:Owaisi In Moradabad مسلمان سیاسی طور سے کمزور، اسدالدین اویسی

ABOUT THE AUTHOR

...view details