اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیل میں بند خواتین ٹیچرز سے اویسی نے کی ملاقات - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اسکول میں پلے منعقد کرنے پر دو خواتین کو جیل

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اسکول میں پلے منعقد کرنے پر دو خواتین کو جیل

جیل میں بند خواتین  ٹیچرز سے اویسی نے کی ملاقات
جیل میں بند خواتین ٹیچرز سے اویسی نے کی ملاقات

By

Published : Feb 1, 2020, 11:54 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:32 PM IST

ریاست کرناٹک کے بیدر میں 26 جنوری کے موقع پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پلے منعقد کئے جانے پر گرفتار کئے گئے دو خواتین ٹیچرز سے آج رکن پارلیمان اورآل انڈیا مجلس اتحادلمسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے جیل پہنچ کر ملاقات کی_

اطلاع کے مطابق بیدر کی دو خواتین فریدہ بیگم اور نجمہ سلطانہ کو پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اسکول میں پلے منعقد کرنے پر وطن سے غداری کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے ۔

جیل میں بند خواتین ٹیچرز سے اویسی نے کی ملاقات

اس سے متعلق بیرسٹر اویسی نے سپرنٹینڈنٹ پولیس گیدڑ سے ملاقات کرتے ہوئے خواتین کے خلاف سنگین مقدمات درج کئے جانے کی سخت مذمت کی اورخاتون ٹیچرز کو انصاف دلانے کا تیقن کرایا۔

حالانکہ بتایا جارہا فریدہ بیگم کے طبیعت سخت علیل ہے جس کے وجہ سے ان کو گلوکوز دیا جا رہا ہے۔

وہیں نجمہ سلطانہ کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ بیوہ خاتون ہیں جن کا ایک بیٹا ہے جس کا دیکھ بھال ان کا مکان مالک کر رہا ہے ۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:32 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details