اردو

urdu

ETV Bharat / state

Students Get APJ Abdul Kalam Award: دو سو سے زائد ہونہار طلبا کو اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ - فیلکن فاؤنڈیشن

بنگلور میں سماجی تنظیموں کی جانب سے دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا گیا۔ over 200 Meritorious Students Given APJ Abdul Kalam Awards in Bengaluru

APJ Abdul Kalam Awards in Bengaluru
دو سو سے زائد ہونہار طلباء کو اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ

By

Published : Jun 6, 2022, 6:03 PM IST

بنگلور:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت میں آل انڈیا ملی کونسل، فیلکن فاؤنڈیشن، کرول فاؤنڈیشن جیسی سماجی تنظیموں نے دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے 'اے پی جے عبد الکلام ایوارڈ' APJ Abdul Kalam Awards پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ریاست بھر سے آئے 200 سے زائد میریٹوریس اسٹوڈینٹس over 200 Meritorious students کو انعامات سے نوازا گیا اور ساتھ ہی کئی ہونہار طلبا کی کامیابی پر ان کے اساتذہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دو سو سے زائد ہونہار طلباء کو اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ
دو سو سے زائد ہونہار طلباء کو اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ

اے پی جے عبد الکلام ایوارڈس پروگرام میں متعدد اہم شخصیات سینئر آئی اے ایس افسر ایل کے عتیق، آل انڈیا ملی کونسل کے رہنما مولانا مصطفیٰ رفاعی، راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر ناصر حسین، فیلکن انسٹیٹیوشنز کے عبد السبحان، ڈاکٹر عرشیی و کرول فاؤنڈیشن کے صدام شریف نے طلباء سے خطاب کیا۔اس موقع پر ایوارڈ یافتہ طلبا و طالبات نے سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ کس طرح وہ قوم و ملت کی فلاحی کے لیے خدمات انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:Student Activists on Saffronisation of Education: اسکولی نصاب میں ہندوتوا کے اسباق قابل قبول نہیں، طلبا یونین

اس اعزازی تقریب کا مقصد طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی نے بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details