بیدر : عصری تعلیم سے نابلد حفاظ نے AICU میں زیر تربیت صرف 4سال کے دوران 12ویں جماعت کے امتحان میں شاندار شاندار تعلمی مُظاہرہ کیا ہے ۔اس سال شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر کرناٹک میں حفاظ کو عصری تعلیم سے جوڑنے کا پروگرام گzشتہ 12 سال سے نہایت ہی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ۔کرناٹک میں پی یو سی سالِ دوم2023 (12ویں ) کے نتائج آئے ہیں ۔اس سال بھی حفاظ طلباءنے تاریخ رقم کرتے ہوئے پی یو سی سائنس سالِ دوم (12ویں)میں شاندار نتائج لائے ہیں ۔مجموعی طورپر 96.55 فیصد نتائج آئے ہیں ۔اس سال 58حفاظ نے امتحا ن تحریر کیا جس میں 8 حفاظ نے امتیازی کامیابی (ڈسٹنکشن )حاصل کئے ہیں ۔فرسٹ کلاس 36حفاظ ،سکینڈ کلاس 10اور پاس کلاس 3حفاظ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔
امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کرنے والے حفاظ طلباءکی تفصیلات اس طرح ہیں۔حافظ خدیجہ اعجاز (ہبلی کرناٹک) AICUہیں ایک ماہ تربیت کے بعد جماعت دہم کا امتحان دے کر کامیابی حاصل کی اور پی یو سی سالِ دوم میں جملہ559نمبرات کے ساتھ 93.17فیصد نشانات حاصل کئے ۔حافظ محمد سیف علی (گیا بہار)نے چہارم جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد AICU میں 3ماہ کی تربیت کے بعد راست جماعت دہم میں کامیابی حاصل کی اورپی یو سی سالِ دوم میں جملہ 548نمبرات کے ساتھ .33 91فیصد نشانات حاصل کئے ۔حافظ محمد صادق حسین (صاحب گنج جھارکھنڈ) نے چہارم جماعت تک تعلیم حاصل کرنے بعد AICUمیں3ماہ تربیت کے بعد جماعت دہم میں کامیابی حاصل کی اورپی یو سی سالِ دوم میں جملہ 546نمبرات کے ساتھ91.00فیصد نشانات حاصل کئے ۔حافظ عزیر شاہ (بنگلور کرناٹک)نے جماعت نہم تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک ماہ AICUمیں تربیت کے بعد جماعت دہم میں کامیابی حاصل کی اورپی یو سی سالِ دوم میں جملہ 542نمبرات کے ساتھ 90.33فیصد نشانات حاصل کئے ۔حافظ میں بلال (منگلور کرناٹک) پنجم تا نہم تک حاصل کرنے کے بعد ایک ماہ AICUمیں تربیت کے بعد جماعت دہم میں کامیابی حاصل کی اور پی یو سی سالِ دوم میں جملہ 542نمبرات کے ساتھ 90.33فیصد نشانات حاصل کئے