بیدر : ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں صفائی ملازمین کی مختلف تنظیموں نے ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے کے دفتر کے باہر متعدد مطالبات کو لے کر دھرنے پر بیٹھ گئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت نے ان کی کوئی بات نہیں مانی۔اسی وجہ سے آج کلیان کرناٹکا مونسپل کونسل ،مونسپل اور ٹاؤن پنچائت اؤٹ سورس ملازمین اسوسی ایشن کی جانب سے دھرنے پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر کلیان کرناٹک میونسپل کونسل میونسپل اور ٹاؤن پنچایت آؤٹ سورس ملازمین اسوسی ایشن کے صدر سدرام پاٹیل نے کہا کہ حکومت ریاست کے شہری بلدیاتی اداروں میں ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔15000 سے زائد ملازمین جن میں ڈرائیور، واٹر سپلائی اسسٹنٹ، لوڈرز، کلینر، یو جی ڈی ورکرز شامل ہیں، جو اس بنیاد پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پر رکھا گیا ہے۔