اردو

urdu

بنگلور میں سی اے اے کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 16, 2019, 12:22 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

بنگلور میں سی اے بی کے خلاف زبردست احتجاج
بنگلور میں سی اے بی کے خلاف زبردست احتجاج

احتجاج میں مقامی تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ نارتھ ایسٹ سے تعلق رکھنے والے طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بنگلور میں سی اے بی کے خلاف زبردست احتجاج

اس احتجاج کو 'وی دہ پیپل آف انڈیا' کے بینر و 'انڈیا اگینسٹ سی اے اے' کے نعرہ کے تحت منعقد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

احتجاج میں آنجہانی معروف صحافی گوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ لڑائی آگے چلنے والی ہے جب تک کہ اس غیر آئی قانون کو واپس نہیں لیا جائے گا۔

احتجاج کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک کے دستور پر کسی بھی قسم کا حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور برسر اقتدار حکومت اپنے ان عوام مخالف و دستور مخالف قوانین بنانے سے سخت پرہیز کریں۔

اہم شخصیات نے اپنے خطاب میں مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'ہر وہ شخص و طاقت ہماری دشمن ہے جو ملک کے دستور پر کالی آنکھ ڈالے اور ہم کسی کو بھی ملک کے دستور کا گلا گھونٹنے نہیں دیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details