یادگیر: لٹل فلاور انگلش میڈیم اسکول رنگم پیٹ ضلع یادگیر کے معلم توفیق اسد تماپوری نے کہاکہ آج 5 ستمبر ہے، اس دن کو یوم اساتذہ کے نام سے منایا جاتا ہے۔ سابق صدر ہند آنجہانی سرواپلی رادھا کرشنن کے جنم دن کے موقع پر پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جایا جاتا ہے کیونکہ وہ خود بھی ایک معلم رہے ہیں۔ آج انکا 136 واں جنم دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تمام سرکاری و خانگی اسکولز میں یوم اساتذہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ آج کا دن اساتذہ کا دن ہے۔ استاد قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ استاد کا رتبہ مرتبہ ہر اعتبار سے تعظیم و تکریم کا حقدار ہوتا ہے۔ کرہ ارض پر ماں باپ کے بعد اگر کسی کو ادب احترام کا مقام ملا ہے تو وہ استاد ہی ہے۔ 5 سپٹمبر کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کی جانب سے جوش و خروش کے ساتھ یوم اساتذہ مناتے ہیں۔