بیدر: کرناٹک میں بیدر شہر کے معروف دینی تعلیمی ادارے دارالعلوم رشیدیہ میں جوش و خروش کے ساتھ 76ویں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دینی درس گاہ دارالعلوم رشیدیہ میں 76ویں یوم آزادی کے موقع پر الحاج محمد رشید نے پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے مفتی جابر قاسمی نے کہاکہ ملک کی آزادی میں تمام مذاہب کے لوگوں کا خون شامل ہے اور اس ملک کی آزادی میں علما کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ملک کی آزادی کے لیے انقلاب زندہ آباد کا نعرہ بلند کر نے والے سب پہلے علماء ہی تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے اپنے مذہب پر عمل کر نے کا پورا حق حاصل ہے اور اسی لئے دنیا بھر میں بھارت کے آئین کی تعریف کی جاتی ہے۔ یہاں ہندو، مسلم، سیکھ ، عسائی سمیت کئی مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔ اس ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں کا حقوق دیے گئے ہیں لیکن چند فرقہ پرست طاقتیں اس ملک کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس لئے ملک کی ترقی اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس لئے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو ایک ہو کر اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے آپسی اتحاد پر اقدام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔