اردو

urdu

ETV Bharat / state

Raabta Adab Islami Aalami بھٹکل میں رابطہ ادب اسلامی عالمی جنوبی ہند کا تنظیمی اجلاس

بھٹکل میں منعقدہ رابطہ ادب اسلامی عالمی جنوبی ہند کے تنظیمی اجلاس میں مولانا الیاس ندوی نے مزید کہا کہ کووڈ وبا کے بعد رابطہ ادب اسلامی کی سرگرمیوں میں جو کمی آگئی تھی اب اس کو جنوبی ہند کی ریاستوں کے عہدے داروں کی تنظیم جدید کے ذریعہ دور کرنے کے لیے کچھ تجاویز منظور کی گئی ہیں۔ Raabta Adab Islami Aalami for South India

بھٹکل میں رابطہ ادب اسلامی عالمی جنوبی ہند کا تنظیمی اجلاس
بھٹکل میں رابطہ ادب اسلامی عالمی جنوبی ہند کا تنظیمی اجلاس

By

Published : Dec 1, 2022, 2:22 PM IST

بھٹکل: ریاست کرناٹک کے ساحلی شہر بھٹکل میں بتاریخ 30 نومبر 2022 بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر بمقام سید ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈیمی بھٹکل(کرناٹک ) میں رابطہ ادب اسلامی جنوبی ہند کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت ممتاز عالم دین مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی جنرل سیکرٹری کل ہند رابطہ ادب اسلامی عالمی نے کی۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ مولانا الیاس ندوی بھٹکلی ناظم رابطہ ادب اسلامی عالمی جنوبی ھند نے کہا کہ مولانا سید رابع ندوی صدر رابطہ ادب اسلامی عالمی نے مولانا سید واضح رشید حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی کو کل ہند رابطہ ادب اسلامی عالمی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا۔ Organizational Meeting of the Raabta Adab Islami Aalami for South India in Bhatkal

بھٹکل میں رابطہ ادب اسلامی عالمی جنوبی ہند کا تنظیمی اجلاس

یہ بھی پڑھیں:

Jamia Islamia Bhatkal جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں دو روزہ کل جنوبی ھند مسابقہ بین المدارس کا انعقاد

مولانا الیاس ندوی نے مزید کہا کہ کووڈ وبا کے بعد رابطہ ادب اسلامی کی سرگرمیوں میں جو کمی آگئی تھی اب اس کو جنوبی ہند کی ریاستوں کے عہدے داروں کی تنظیم جدید کے ذریعہ دور کیا جائے جس کے لیے یہ تجاویز منظور کی گئیں کہ ہر بڑے شہر میں ادب اطفال کو ترقی دینے کے لیے بچوں کی لائبریری قائم کی جائے۔ جس میں بچوں کے ذوق کے مطابق کتابیں اور بقدر ضرورت الیکٹرانک مواد فراہم کیا جائے۔ اور اسی طرح ہر شہر میں ماہانہ ادبی نشستیں رکھی جائیں اور ہر تین ماہ میں جنوبی ھند کی ریاستوں کے آن لائن اجلاس منعقد کیے جائیں اور سالانہ ریاستی سطح کا مرکزی اجلاس منعقد کیا جائے۔

اس اہم اجلاس میں گجرات سے مولانا احمد دیولہ، مہاراشٹر سے مولانا عبد الرزاق ندوی، جمال عارف ندوی، کیرالہ سے مولانا عبدالشکور اوچرا۔ مولانا عز الدین ندوی اور تلنگانہ سے مولانا فصیح الدین ندوی صدر رابطہ ادب اسلامی عالمی حیدرآباد مفتی عبداللہ بانعیم قاسمی۔ مفتی سید فہیم ندوی اور مولانا محمد اسحاق شریف ندوی، کرناٹک سے مولانا مقبول ندوی اور ھاشم ندوی کے علاوہ ریاست گوا کے علماء کے ساتھ ساتھ دیگر علماء نے بھی شرکت کی۔ مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ادب اسلامی ہر وہ ادب ہے جس میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ انسانی اقدار اور اخلاقی روایات کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے۔ اس طرح اس میں ہر وہ ادب شامل ہے جو اسلامی تعلیمات سے متصادم نہ ہو۔ بزرگ عالم دین مولانا احمد دیولہ صاحب کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details