ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ضرور آئی ہے، لیکن اس کہ دہشت ابھی بھی برقرار ہے اور ویکسین ہی اس وبا کی روک تھام میں موثر طریقہ کار ہے۔ اسی کے پیش نظر شہر بنگلور کی متعدد تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں کرول فاؤنڈیشن کے صدر عثمان شریف نے کہا کہ متعدد این جی اوز کی جانب سے چلائے جارہے بیداری مہم کامیاب نظر آرہی ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لینے آرہے ہیں۔آج ویکسینیشن ڈرائیو کا دوسرا دن ہے اور ابھی تک 400 سے 500 لوگ ویکسین لگاچکےہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بی بی ایم پی ہیلتھ افسر نے بھی یہاں آکر ویکسینیشن ڈرائیو کا دورہ کیا اور وہ اس یہاں پر ویکسین لینے آئے افراد کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر کافی حیرت زدہ تھے۔انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو مزید بتایا کہ یہاں کے نمائندوں کی جانب سے اس ویکسینیشن ڈرائیو میں خلل پیدا کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔لیکن ان سب کے باوجود ہم اپنے عوامی خدمات کو انجام دیتے رہیں گے۔