اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں عام لوگوں کے لیے عبادت گاہوں کو بند کرنے کا حکم - urdu news

کرناٹک میں تیزی سے بڑھ رہے کووڈ-19 وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت کرناٹک نے سخت گائیڈ لائنس جاری کیے ہیں۔

گھروں میں نماز ادا کریں، مساجد بند رکھیں
گھروں میں نماز ادا کریں، مساجد بند رکھیں

By

Published : Apr 23, 2021, 10:02 AM IST

کرناٹک حکومت نے نئی گائیڈ لائنس کے تحت مساجد، منادر، چرچ و دیگر عبادت گاہوں کو عوام کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس فکر کے ساتھ کہ جب بازار کھلے ہیں تو مساجد کیوں بند رکھی جائیں اور خاص طور پر جب رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے، علماء شہر کے ایک وفد نے مولانا صغیر احمد رشادی کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر سدرامیہ اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کی۔

گھروں میں نماز ادا کریں، مساجد بند رکھیں

علما کی جانب سے مساجد کو پابندی سے مستثنیٰ رکھنے کی درخواست کی گئی ہے لیکن یہ درخواست مسترد کر دی گئی کہ مہلک وبا کی وجہ سے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس سلسلے میں مولانا صغیر احمد رشادی اور مولانا مقصود عمران رشادی نے ریاست کے مسلمانوں سے مخاطب ہو کر اپنا پیغام دیا کہ وہ پنجگانہ کے ساتھ ساتھ تراویح بھی گھروں میں ہی میں ادا کریں۔

واضح رہے کہ حکومت کی تازہ گائڈلائنس کے مطابق مساجد کا عملہ ہی وہاں پر نماز ادا کر سکتا ہے جب کہ عوام کو مساجد میں داخلے کی اجازت ممنوع ہے۔

یاد رہے کہ کرناٹک میں کورونا وائرس کی وبا بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

آئے دن 10 ہزار سے زائد کیسز درج ہو رہے ہیں اور سینکڑوں افراد اس وبا سے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details