گلبرگہ:ریاست کرناٹک میں اس سال بارش کی کمی سے کئی اضلاع میں خشک سالی سے فصلوں کے نقصان ہونے کی اطلاع ہے ۔خاص کر گلبرگہ میں سب سے زیادہ تور کی فصلیں اگائی جاتی ہیں ۔ مگر اس سال بارش کی کمی سے تور کی فصل نقصان ہوئی ۔
اس لیکر ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ گلبر کہ ضلع کے دورہ پر آئے سابق نائب وزیر اعلی آراشوک نے گلبرگہ تعلقہ کے سر نیواس سردگی موضع کے مضافات میں خشک سالی کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر موضع کے سریش راتھوڈ کی اراضی پر تور کی کاشت کا جائزہ لینے کے بعد عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر اشوک نے کہا کہ فصل تباہ ہوئی آپ کیا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر فصلوں کے نقصانات سے متعلق مزید کسانوں سے معلومات حاصل کیں اور اپوزیشن لیڈر نے بعد ازاں صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خشک سالی کے سبب تور کی فصل کو مکمل نقصان ہوا ہے۔