اردو

urdu

ETV Bharat / state

علم کے ذریعے ہی معاشرے میں تبدیلی ممکن: فریدہ بیگم

آج کرناٹک کے شہر تمکور کے گلوبل شاہین کالج میں "شاہین اسکالرز گروپ" کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں شہر کی میئر فریدا بیگم، شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین ڈاکٹرعبد القدیر اور مقامی علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پرتمکور کی میئر فریدہ بیگم نے کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

only through education can society be changed: tumkur mayor fareeda begum
علم ہی کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی ممکن ہے: فریدہ بیگم

By

Published : Feb 2, 2021, 4:26 PM IST

Updated : Feb 2, 2021, 6:07 PM IST

اس موقع پر ڈاکٹر عبد القدیر نے بتایا کہ "شاہین اسکالرز گروپ" ایک ترقی پسند نظام ہے جس کے ذریعے اسکول و کالج کے بچوں کی فطری استعداد ٹیلینٹ و خوبیوں کو پرکھا جاتا ہے اور انہیں ابتدا ہی سے اعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات جیسے نیٹ، آئی اے ایس، آئی پی ایس وغیرہ کے لئے رہنمائی کی جاتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ڈاکٹر عبد القدیر نے مزید بتایا کہ اس نظام کے تحت علماء و حفاظ کے لیے بھی کئی ایسے مواقع ہیں کہ وہ اپنے دینی علوم کے حصول کے ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کریں اور اعلیٰ کورسز مکمل کر ترقی کریں اور آگے بڑھیں۔

گلوبل شاہین کالج میں "شاہین اسکالرز گروپ" کی تعارفی تقریب کا انعقاد

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شہر تمکور کی میئر فریدہ بیگم نے کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے، لہذا والدین اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کریں کہ وہ ملک و ملت کی ترقی کے لئے کام کریں۔

گلوبل شاہین کالج میں "شاہین اسکالرز گروپ" کی تعارفی تقریب کا انعقاد

مزید پڑھیں:

بیدرمیں جلسہ اولیاء اللہ و خدمت خلق کا انعقاد

گلوبل شاہین کالج میں "شاہین اسکالرز گروپ" کی تعارفی تقریب کا انعقاد

تمکور کے گلوبل شاہین کالج کے متعلق ایک غور طلب بات یہ ہے کہ اس کے مہتمم افضل شریف نے چند برسوں قبل تجاری کامپلیکس و شادی ہال کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شاہین انسٹی ٹیوشن سے متاثر ہوکر ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا، جہاں آج تقریباً 500 لڑکیاں عمدہ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

Last Updated : Feb 2, 2021, 6:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details