بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع کے سلطان پور علاقے میں گزشتہ دنوں غیر موسمی بارش کی وجہ سے سینکڑوں ایکٹر کھیتوں میں پیاز کی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بارش کے سبب ان کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق سلطان پور علاقے میں مقامی کسانوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے پیاز کی پیداوار پوری طرح برباد ہوچکی ہے۔ بیدر جنوب حلقے کے سلطان پور کے علاقے کے کسانوں قدرتی آفات کا شکار ہوئے ہیں۔ مقامی قائدین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ متاثرہ گاؤں کے دورے پر پہنچے قائدین نے حکومت سے کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ حکومت نے صرف سروے کروایا مگر پریشان حال کسانوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا۔
Onion Crops Damaged in Bidar بیدر میں غیر مو سمی بارش سے پیاز کی فصل تباہ - غیرموسمی بارش کے سبب کئی فصلیں تباہ
بیدر ضلع میں غیرموسمی بارش کے سبب پیاز کی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ پیاز کے کاشتکاروں نے کہا کہ غیرموسمی بارش کے سبب انہیں بھاری مالی نقصان کا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کاشتکاروں نے حکومت سے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Unseasonal Rains in Bidar
یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Visits Karnataka دوسروں سے سوال کرنا آسان خود سے سوال کرنا مشکل ہے: راہل گاندھی
ایک مقامی کسان نے بتایا کہ غیر موسمی بارش کی وجہ سے پیاز کی فصل پوری طرح خراب ہوئی ہے۔ کئی لیڈر آئے اور افسوس کا اظہار کرکے چلے گئے۔ حکومت نے فی ایکڑ دس ہزار روپے دینے کی بات کہی تھی لیکن ابھی تک کسانوں کو کوئی معاوضہ نہیں ملا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ قدرت کے آگے کوئی کچھ نہیں کر سکتا، فریاد اور بے بسی کے علاوہ انسان کے بس میں کچھ نہیں ہوتا، ایسے میں اگر حکومت فوری طور پر پریشان حال کسانوں کو معاوضہ فراہم کرتی تو یقین ان کے زخموں پر کچھ مرہم لگانے کا کام ہوجاتا مگر ایسا نہیں ہوا۔