اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور میں نافذ ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائنز - بنگلور کی خبریں

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور اب تک اس وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 757 ہوچکی ہے ۔

بنگلور میں نافذ ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائنز
بنگلور میں نافذ ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائنز

By

Published : Jul 14, 2020, 10:00 PM IST

حکومت کی جانب جاری اعداد وشمار کے مطابق بنگلورو میں سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ شہر میں مزید 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکومت کے جاری کردہ ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات 8 بجے سے شروع ہوچکا ہے یعنی 14 جولائی کی رات سے 23 جولائی کی صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ بنگلورو اربن و بنگلورو رورل اضلاع کی حدود میں اس حکم کے تحت مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

اس لاک ڈاؤن کے دوران زرعی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ پھلوں اور سبزی کے علاوہ دیگر ضروری کی اشیاء سے کی دکانوں پر کوئی بندش نہیں ہوگی۔ اگر کسی نے پہلے سے فلائٹ یا ٹرین کے ٹکٹ خریدے ہیں تو وہ سفر کرسکتے ہیں۔ ہوٹلوں میں صرف پارسیل کی اجازت ہوگی۔ میڈیکل اسٹورز کھلے رکھے جاسکتے ہیں۔

اگر کسی کو ریاست سے باہر جانا ہو یا ریاست میں داخل ہونا ہو تو سیوا سندھو ایپ کا استعمال لازمی ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دور میٹرو ٹرین، آٹو رکشا اور ٹیکسی نہیں چلیں گی۔ جم، اسٹیڑیم کامپلیکس، کمیونیٹی سینٹر، شراب خانے بند رہیں گے۔ مذہبی مقامات بشمول مساجد، مندر، گرجا گھر اور گرودوارے بند رہیں گے تجاتی و نجی ادارے بند رہیں گے۔

کے ایس آر ٹی سی اور لوکل بسس بھی نہیں چلے گی، لہذا پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گا۔ نجی دو پہیہ گاڑی اور کار اجازت نہیں ہوگی۔ ودھان سودھا اور وکاس سودھا میں صرف 50 فیصد عملے کو کام پر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

شادیوں کے لیے حکومت سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوگا۔ پھلوں اور ترکاریوں کی خریدی کے لیے صرف صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اجازت ہوگی اور 12 بجے کے بعد تمام دکانیں بند کروادی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details