ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں نافذ لاک ڈاؤن کو 20 جولائی کو ختم ہونے کی توقع کی جارہی تھی۔ لیکن ضلع میں نافذ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔
گزشتہ 14 جولائی سے لےکر 20 جولائی تک ضلع گلبرگہ میں لاک ڈاؤن نافذ تھا۔ گلبرگہ ضلع کمشنر کے مطابق آئندہ 27 جولائی رات تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔