انہوں نے کہا کہ ایک ملک اور راشن کارڈ سکیم کے تحت صارفین ملک کی کسی بھی ریاست سے راشن حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم سے ایسے نوکری پیشہ افراد کو فائدہ ہوگا جو مختلف شہروں میں جاکر کام کرتے ہیں۔
ایک ملک اور ایک راشن کارڈ اسکیم کا آغاز - ایک ملک اور ایک راشن کارڈ سکیم کی شروعات
ریاست کرناٹک میں ضلع بیدر کے محکمہ فوڈ اینڈ سیول سپلائی کے منیجر وجے کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غریب لوگوں کو ملنے والے اناج اور فراہمی کے عمل میں بے قاعدگیوں کو روکنے کےلیے ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم کو شروع کیا گیا ہے۔ راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑتے ہوئے جعلی کارڈ منسوخ کئے جارہے ہیں وہیں فراہمی کے نظام میں ہونے والی دھاندلیوں کو روکا جارہا ہے۔
ایک ملک اور ایک راشن کارڈ اسکیم کا آغاز
وجئے کمار نے عوام سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار زیادہ پیسوں کا مطالبہ کریں تو وہ ٹول فری نمبر پر رابطہ کرتے ہوئے اس دکاندار کے خلاف شکایت درج کراسکتے ہیں۔