اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں ایک اور شخص کا ٹیسٹ مثبت

بھارتی ریاست کرناٹک کے منگلورو میں ایک اور شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

By

Published : Mar 27, 2020, 11:30 PM IST

کرناٹک میں ایک اور شخص کا ٹسٹ مثبت
کرناٹک میں ایک اور شخص کا ٹسٹ مثبت

اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص 21 مارچ کو دبئی سے بنگلورو ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

21 سالہ نوجوان کا تعلق جنوبی کناڈا ضلع کے بیلٹنگڈی سے ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ شخص بخار میں مبتلا تھا اور کھانسی بھی آ رہی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

27 مارچ کو ان کا مثبت ٹیسٹ پایا گیا۔ کرناٹک میں اب تک چھیاسٹھ افراد کوویڈ ۔19 میں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے جمعہ کو کہا کہ اس وبائی امراض کی وجہ سے ریاست میں دو اموات ہوئی ہیں۔

بھارت میں 47 غیر ملکی شہریوں سمیت COVID-19 کے مجموعی طور پر 724 مثبت واقعات پائے گئے ہیں۔ ملک میں اس بیماری کی وجہ سے 17 افراد کی ہلاکت ہوئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details