اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے ایک اور شخص کی موت - gulbarga

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر میں کورناوائرس سے متاثرہ شخص کی موت ہونے سے اب مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک اور فرد کی موت
کورونا وائرس سے ایک اور فرد کی موت

By

Published : Apr 10, 2020, 6:55 PM IST

یہاں پر کورناوائرس سے متاثر کی تعداد میں اضافہ سے 9 متاثر ین کو آئی سولیشن وارڈ میں شریک کیاگیا ہے۔

گذشتہ تین دن پہلے گلبرگہ ضلع میں کورناوائرس کے چار متاثر ین کا پتہ چلا ہے۔

بخار اور سانس کی سخت تکلیف میں مبتلا ایک 65 سالہ شخص کو ایک نیجی ہسپتال داخل کرایا تھا۔

اس میں کورناوائرس سے متاثر ہونے کے علامت ظاہر ہونے کے بعد اسے ای ایس آ ئی ہسپتال گلبرگہ میں بھرتی کیا گیا تھا۔

گلبرگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کورناوائرس سے متاثر ہونے کے نتیجہ میں اس کی موت کی تصدیق کی گی ہے ۔

اس کے بعد مذکورہ ہسپتال کو سل کر دیا گیا ہے۔اور اس کے اطراف کے علاقے کو قرنطینہ زون قراردیا گیاہے۔

گلبرگہ مسلم چوک ،درگاہ روڈ،قمرلاکونی اور علاقوں میں پولیس نے راستوں پر گھومنے والوں پر سخت نگرانی کر تے ہوئے باہر نکلنے والوں پر سختی برت رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details