گلبرگہ میں آج 60 سالہ ضعیف کورونا کا شکار ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد سات کو پہنچی ہے۔ متوفی شہر کے ہمنا آباد بیس، مومن پورہ گلبرگہ علاقے کے مریض نمبر 927 ہیں۔ ضعیف شخص کو سانس کی شدید تکلیف کے سبب علاج کے لئے گلبرگہ شہر کے جیمس اسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ شدید سانس کی تکلیف کے سب ضعیف شخص کی موت ہونے کے پیش نظر ان کے گلے کا نمونہ جانچ کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔
ضعیف شخص کی کورونا کے سبب ہی موت ہوئی ہے۔ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تاحال شہر میں کورونا کے سبب 7 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ شہر کے ایک ڈاکٹر کو بھی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 45 سالہ مریض نمبر 926 ڈاکٹر کے کھو با پلاٹ کا رہنے والا ہے۔ مریض نمبر 848 کے رابطے سے متاثر ہوا ہے۔