بیدر میں ایک روزہ عمرہ تربیتی کیمپ بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں عالم دین مولانا عتیق الرحمن رشادی کی زیر نگرانی چل رہے شبیر ٹورس اینڈ ٹراولز (شاخ بیدر) کی جانب سے ایک روزہ عمرہ تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس ایک روزہ تربیتی کیمپ میں شبیر ٹورس اینڈ ٹریولز حیدراباد کے ذمہ دار حافظ شبیر نقشبندی نے شرکت کرتے ہوئے عمرہ جانے والے احباب کو عمرے کے دوران کیے جانے والے اعمال نمازیں دعائیں وہ دیگر معلومات فراہم کی۔
اس موقع پر مولانا عتیق الرحمن رشادی شبیر ٹورس اینڈ ٹراویلس شاخ بیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ شبیر ٹورس اینڈ ٹراویلس امت مسلمہ کی خدمت اور ثواب کی نیت سے چلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قافلے میں 80 مرد اور خواتین اس بار عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔حافظ شبیر نقشبندی ذمہ دار شبیر ٹورس اینڈ ٹراویلس حیدراباد تیلنگانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عتیق الرحمن رشادی بیدر کی شاخ کو نہایت ہی کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں علماء و حفاظ کی نگرانی میں عمرہ جانے والوں کی تربیت دی جا رہی ہے
یہ بھی پڑھیں:Conference Held In Gulbarga گلبرگہ میں ساری انسانیت کے لیے آؤ ہم سب مل کر رہیں کے عنوان سے جلسہ عام کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ عمرہ کو جانے والوں کی سہولت کے لیے اور ان کے سفر کو باسانی اور بامقصد اور کامیاب بنانے کے لیے ان کے ہمراہ علماء کرام کی خدمت حاصل کی جا رہی ہے اس موقع پر عمرہ جانے والے تمام مرد و خواتین کو تہنیت پیش کی گئی