اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک روزہ حج تربیتی کیمپ - hajj camp

ریاست کرناٹک کے شہر بیدرکے مناکھیلی تعلقہ میں یک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد مسجد فخریہ فخرالدین کالونی میں کیا گیا۔

vایک روزہ حج تربیتی کیمپ

By

Published : Jul 7, 2019, 5:05 PM IST

اس تربیتی کیمپ میں مولانا مفتی محمد آصف الدین قاسمی مالک لبیک حج سوسائٹی حیدرآباد، مولانا محمد عتیق احمد قاسمی ناظم جامعہ گلشن خیرالنساء ظھیر آباد اور مولانا مفتی نعیم الدین قاسمی نے شرکت کی۔

ایک روزہ حج تربیتی کیمپ

مولانا محمد آصف دین قاسمی نے اس تربیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج زیادہ سے زیادہ پیدل چلنے کی عادت ڈالیں، چونکہ حج کا مقدس سفر طویل ہے اس سے مناسک حج ادا کرنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج اپنا پورا وقت عبادت اور اللہ کی رضا میں گزاریں۔

اس موقع پر دیگر علمائے کرام نے بھی عازمین حج کو پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی خطاب کیا اور عازمین حج کے ضروری مسائل پر رہنمائی کرتے ہوئے مناسک حج و عمرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عازمین حج کو ضروری ہدایات دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details