اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Women's Day یوم خواتین کے موقع پر بنگلور میں مارچ فور ہیل کا اہتمام - بنگلور میں سماجی تنظیموں کی جانب سے مارچ

بنگلور میں متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے ’مارچ فور ہیل ’نامی ریلی نکا لی گئی ،اس ریلی میں شامل خواتین اور لڑکیوں کا کہنا تھا کہ خواتین اور لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ ان کے لباس و پوشاک کے سبب نہیں بلکہ خواتین اور لڑکیوں کے تئیں گندی ذہنیت رکھنے کے سبب پیش آتے ہیں۔

مارچ فور ہیل کا اہتمام
مارچ فور ہیل کا اہتمام

By

Published : Mar 9, 2023, 8:11 PM IST

مارچ فور ہیل کا اہتمام

بنگلور: بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں آئے دن خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاجاتا ہے، عالمی یوم خواتین کے موقع ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور میں متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے ’مارچ فور ہیل ’نامی ریلی نکا لی گئی ،اس ریلی میں شامل خواتین اور لڑکیوں کا کہنا تھا کہ خواتین اور لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ ان کے لباس و پوشاک کے سبب نہیں بلکہ خواتین اثور لڑکیوں کے تئیں گندی ذہنیت رکھنے کے سبب پیش آتے ہیں،اس موقع پر مذکورہ ریلی کی آرگنائزر جاسمین نے کہا کہ وہ دنیا بھر کے ممالک کا سفر کرتی ہیں،جنسی زیادتی کی شکار خواتین اور لڑکیوں کے ملاقاتوں کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا کہ ان کے لباس و پوشاک کے سبب انہیں زیادتی کا نشانہ نہیں بنایاگیا ۔


جاسمین نے کہا کہ جنسی زیادتی کا شکار صرف جوان لڑکیاں ہی نہیں بلکہ معمر خواتین حتی کہ معصوم بچیاں بھی اس سے مستثنی نہیں ہیں،اس موقع پر احتجاج کرنے والے لڑکے اور لڑکیوں نے لوگوں سے دستخط بھی کراتے نظر آئے، دستخط کرانے کا مقصد یہ تھا لوگ حٰواتین کی جنسی زیادتی کے تعلق سے کیا نظریہ رکھتے ہیں،کیا جنسی زیادتی خواتین اور لڑکیوں کے لباس و پوشاک کے سبب پیش آتی ہیں یا پھر لڑکیوں کو اپنی جنسی ہوس کا شکار بنانے والے لوگوں کی ذہنیت اس میں شامل رہتی ہیں۔

اس احتجاج میں کوئی نعرے بازی نہیں کی گئی، بلکہ احتجاجی خواتین خاموش رہ کر اپنے ہاتھوں میں کپڑے لئے ہوئے احتجاج کررہی تھیں۔
واضح رہے کہ ہر سال 8 مارچ کو یوم خواتین منایاجاتا ہے،اس دن خواتین کے حقوق ،اس کی آزادی، اسکی صلاحیت سمیت ان کی شخصیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:International Women's Day عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین انٹرپرنیورز کا اہم پیغام

ABOUT THE AUTHOR

...view details