ریاست کرناٹک کے ضلع بالگوٹ کے الکل نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن عمر فاروق نے ایک کتاب ترتیب دی ہے۔ وہ گزشتہ تقریباً 2 سالوں سے مسلمانوں اور دلتوں سے متعلق مختلف چیزوں پر تحقیقات کررہے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ملک بھر میں آزادی کے بعد سے لیکر اب تک مسلمانوں اور دلتوں پر ہوئے نسل کشی کو قلم بند کیا اور اس کتاب کا نام رکھا "چھلکتا خون" ۔Release of book 'Chhalkata Khoon' Written in Kannada Language
Chhalkata Khoon Book Released: عمر فاروق کی کتاب 'چھلکتا خون’ منظر عام پر - کنڑا زبان میں لکھی گئی کتاب
دلتوں و مسلمانوں پر ہوئے ظلم و زیادتی کے متعلق کئی واقعات سماجی کارکن عمر فاروق نے اپنی کتاب میں تحریر کیے۔ جن میں گجرات نسل کشی، نیلی نسل کشی، بھاگلپور فسادات و بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہوئی نسل کشی وغیرہ، اس نسل کشی میں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ Release of book 'Chhalkata Khoon' Written in Kannada Language
عمر فاروق نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ دلتوں اور مسلمانوں کی مختلف ریاستوں بڑے پیمانے پر نسل کشی کی گئی ہے، ماب لنچنگز کے واقعات ہوئے ہیں، انسانوں کو زندہ جلایا گیا ہے۔
عمر فاروق نے دلتوں و مسلمانوں پر ہوئے ظلم و زیادتی کے متعلق کئی واقعات بتلائے۔ جن میں گجرات نسل کشی، نیلی نسل کشی، بھاگلپور و بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہوئی نسل کشی وغیرہ، اس نسل کشی میں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
-
مزید پڑھیں:Kafeel Khan's Book Launched in Bangalore: نفرت کو نفرت سے نہیں محبت سے جیتا جائے، ڈاکٹر کفیل خان
عمر فارق نے بتایا کہ کوششیں چلی ہیں کہ کنڑا زبان میں لکھی گئی اس کتاب کو اردو اور انگریزی میں ترجمہ کیا جائے تاکہ اس کتاب کے حقائق عوام تک پہونچ سکیں.