اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع بیدر کا قدیم ترین یونانی دواخانہ

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کا قدیم ترین یونانی دواخانہ جنید یونانی دواخانہ جو گزشتہ 50 برسوں سے ضلع میں اپنی طبی یونانی خدمات انجام دے رہا ہے۔

جنید یونانی دواخانہ

By

Published : Oct 14, 2019, 1:41 PM IST

جنید یونانی دواخانہ کے روح رواں حکیم ڈاکٹر شاہ ضیاء الاسلام نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں عوام یونانی علاج سے متعلق بہت ہی کم دلچسپی رکھتی ہے بلکہ لوگ ایلوپیتھک علاج کی طرف ہی زیادہ تر مائل ہیں

قدیم ترین یونانی دواخانہ

شاہ ضیأ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مرض ہوتو سب سے پہلے ایلوپیتھک علاج کو ہی ترجیح دی جاتی ہے جبکہ یونانی طریقہ علاج سب سے قدیم طبی علاج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دواخانے میں تمام امراض کے لیے دوائیاں دستیاب ہیں خاص کر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہاں دو اقسام کی گولیاں دی جاتی ہیں جس سے ذیابیطس کے مریضوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ 'کئی اقسام ہم جڑی بوٹی خود اگاتے ہیں، ان کی دو ایکڑ پر مشتمل زمین پر 103 اقسام کی مختلف جڑی بوٹیاں اگائی جاتی ہیں۔انھوں نے اسے گارڈن کو ہربل گارڈن کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مطب میں کینسر کے مریضوں کے لیے خاص جڑی بوٹی سے تیار کی گئی دوا مفت دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details