یادگیر ضلع میں سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کرنے کے بابت انہوں نے ہدایت دی ہے۔
اس برس ضلع میں بھاری بارش ہونے کی وجہ سے یہاں کی دو بڑی ندیوں کرشنا اور بھیما میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران کو چاہئے کہ ابھی سے الرٹ ہو جائیں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تیاری کر لیں۔
انہوں نے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرشناندی کے آ بی سطح میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔
کسی بھی وقت کرشنا ندی کے قریب واقع گاؤں سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں ۔
اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے افسران کو چاہئے لوگوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کئے جانے کو یقینی بنائیں۔