اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Panchayat Elections کرناٹک پنچایت انتخابات کے پیش نظر افسران کی میٹنگ

کرناٹک پنچایت انتخابات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چاروں اسمبلی حلقوں کے لیے مقرر کیے گئے پنچایت انتخابات کو پر امن طریقے سے کرائے جانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 21, 2023, 11:40 AM IST

یادگیر: ضلع یادگیر ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق انتخابی کام کو سختی سے انجام دیا جائے۔ کرناٹک پنچایت انتخابات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقد کیا گیا۔ جس میں چاروں اسمبلی حلقوں کے لیے مقرر کیے گئے پنچایت انتخابات کو پر امن طریقے سے کرائے جانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن مضبوط جمہوریت کی تعمیر کے لیے سخت محنت کر رہا ہے افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض میں غفلت نہ برتیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابی ڈیوٹی کو سنجیدگی سے لیا جائے اور احتیاط سے انجام دیا جائے تاکہ قواعد کی خلاف ورزی نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیوٹی کو سنجیدگی سے لیا جائے اور احتیاط سے انجام دیا جائے۔

نیشنل ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر ایس ریڈی نے اس موقع پر سیکٹر اور نوڈل افسران کو ٹریننگ دی اور خطاب کیا۔ نیشنل ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر ریڈی نے کہا کہ سیکٹر اور نوڈل افسران کو تربیت دینے کے بعد سیکٹر افسران اور نوڈل افسران کو انتخابی کام کے مختلف مراحل پر ماڈل ضابطہ اخلاق کی نگرانی کے لیے مقرر کیا جائے گا تاکہ اسمبلی حلقوں کے انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور موثر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔ ٹریننگ میں ضلع کے تمام سیکٹر افسران، پولس سیلکٹر افسران، ضلع سطح کے نوڈل افسران، ریٹرننگ افسران، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، ریاستی سطح کے ماسٹر ٹرینر، ضلع سطح کے ماسٹر ٹرینر اور اسمبلی حلقہ کے سطح کے ماسٹر ٹرینر نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امریش آر نائیک، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سی بی ویدامورتی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر شرنبسپا، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم حسین، الیکشن تحصیلدار سنتوش اور دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Gram Panchayat Election 2023 انپور گرام پنچایت میں عوامی جلوس پر پابندی

ABOUT THE AUTHOR

...view details