اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rail Wheel Factory Officer Arrested بنگلور میں ریل وہیل فیکٹری کا افسر رشوت کے الزام میں گرفتار - ریل وہیل فیکٹری بنگلور

سی بی آئی نے کرناٹک کے بنگلور میں تعینات ریل وہیل فیکٹری کے چیف انجینئر کو مبینہ رشوت ستانی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ Rail Wheel Factory Officer Arrested in Bangalore

بنگلور میں ریل وہیل فیکٹری کا افسر رشوت کے الزام میں گرفتار
بنگلور میں ریل وہیل فیکٹری کا افسر رشوت کے الزام میں گرفتار

By

Published : Nov 19, 2022, 7:56 AM IST

بنگلور: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے کرناٹک کے یلہنکا، بنگلور میں تعینات ریل وہیل فیکٹری کے چیف انجینئر کو مبینہ رشوت ستانی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ چیف انجینئر جی کے جالان کے خلاف شکایت کنندہ (سول کنٹریکٹر) سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے کے الزام میں رپورٹ درج کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جالان نے شکایت کنندہ سے ریل وہیل فیکٹری کے اندر مختلف قسم کے سول کام کے ٹھیکے پر کام جاری رکھنے کے لیے ایک لاکھ روپے کی مانگ کی۔ Rail Wheel Factory Bangalore

یہ بھی الزام ہے کہ افسر نے شکایت کنندہ کو اس کی طرف سے دیئے گئے ٹینڈر کو ختم کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ سی بی آئی نے جال بچھا کر ملزم کو شکایت کنندہ سے مبینہ طور پر 75,000 روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس کے احاطے میں تلاشی لی گئی اور 1.41 لاکھ روپے نقد اور قابل اعتراض دستاویزات برآمد کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details