اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu School In Bidar بیدر میں 18 اردو اسکولوں کو بند کر دیا گیا - مختلف وجوہات کی بنیاد پر 18 اردو اسکولوں

ضلع بیدر کے آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرز اسوسییشن کے ضلع سیکرٹری عبداللہ آزاد نے ضلع میں 18 اردو اسکیولوں کو بند کیے جانے کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ بیدر ضلع میں 18 اردو اسکولوں کو بند کیا گیا ہے

بیدر میں 18 اردو اسکولوں کو بند کر دیا گیا
بیدر میں 18 اردو اسکولوں کو بند کر دیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 3:13 PM IST

بیدر میں 18 اردو اسکولوں کو بند کر دیا گیا

بیدر : ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں مختلف وجوہات کی بنیاد پر 18 اردو اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے جن میں سے سب سے زیادہ تعلقہ اوراد کہ سرکاری اردو اسکول ہیں۔انتظامیہ کے اس فیصلے سے عام لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع بیدر کے تمام تعلقہ جات میں بھی ایک سے زائد اردو سرکاری اسکول بند ہوئے ہیں عبداللہ آزاد نے اردو مدارس کے بند ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی کمی، اردو مدارس میں کینڈا معلمین ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر فائض رہنا، اردو مدارس میں انگریزی میڈیم مدارس قائم کرنا اور خالی جگہوں کو پرنا کرنا دور دراز کے مدارس میں پانچویں تک ہی جماعت محدود رکھنا۔

انہوں نے کہاکہ 20 تا 30 کلومیٹر کی مسافت طے کر کے 6ویں جماعت پڑھنے کے لیے جانا، اساتذہ کی لاپرواہی کی وجہ سے بچوں کی معیاری تعلیم میں کمی انا جیسے مسائل کی بنیاد پر والدین کا رخ علاقائی زبان کنڈا، مراٹھی اور انگریزی میڈیم کے مدارس میں داخلے کی خواہش پیدا ہونے کے سبب ضلع بیدر کے 18 اردو سرکاری اسکولوں کو بند کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Blood Donation Camp In Bidar بیدر میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

ضلع بیدر کے آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرز اسوسییشن کے ضلع سیکرٹری عبداللہ آزاد نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیمات سے آل انڈیا ایڈیل ٹیچرز ایسوسییشن کے ذمہ داران نے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ہے جس میں ضلع بیدر کے اردو مدارس کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details